تازہ ترین
وزیر اعظم شہبازشریف ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

وزیر اعظم ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج پیر کو شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ میں شرکت کے لئے پہنچے تو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف شرم الشیخ مصر میں آج مصروف دن گزاریں گے، جہاں وہ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ آج ہی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس ٹیک آوٹ دیں گے۔

وزیراعظم ایک اہم راؤنڈ ٹیبل جس کا عنوان’’ارلی وارننگ فار آل ایگزیکٹو پلانز لانچ‘‘ ہے، میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ’’مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ‘‘ میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی مصر کے صدر اور کویت کے امیر سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons