امریکہ اور روس کے اعلیٰ حکام نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے تنازعہ کا خطرہ کم کرنے کے لئے مذاکرات کئے ہیں۔
صدرجوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایوان صدر کے معاون یوری یوشاکوو اور روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نکولائی پٹرشوو کے ساتھ اس مسئلہ پرتبادلہ خیال کیا۔ تاہم دونوں اطراف کی جانب سے مذاکرات کی تفصیل یا نتیجے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔