سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خیر سگالی ملاقات کی۔
انہوں نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور گہرے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جو ہر گزرنے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور وہاں سعوی قیادت کی طرف سے فراہم کئے گئے تعاون کو سراہا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ وزارت خزانہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اوردوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کام کرتی رہے گی۔