تازہ ترین

چین کے نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ کے متعدد بین الاقوامی توانائی کمپنیز کے ساتھ تعاون کے معاہدے

شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران چین کے نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ نے متعدد بین الاقوامی توانائی کمپنیز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں اور مائع قدرتی گیس کے منصوبوں میں تعاون پر دستخط کیے ہیں، تاکہ چین کے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی مارکیٹ کے کھلے پن کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

نیشنل پائپ لائن نیٹ ورک گروپ نے شیل اورایکسون موبل سمیت بین الاقوامی توانائی کمپنیز کے ساتھ سٹریٹیجک تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن سے ونڈو پیریڈ کے دوران مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کا استعمال، اسٹوریج ٹینک لیز پر دینا اور بانڈڈ ٹینکس کی بین الاقوامی منتقلی جیسی خدمات انجام دی جائیں گی۔

یہ پہلا موقع ہےجب چین نے قومی سطح کی نمائش کے ذریعے اپنے ملک کے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے لیے کھولا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons