امریکی شہر نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے حادثے میں 38 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن کی ایسٹ 52 اسٹریٹ پر واقع ایک اپارٹمنٹ کی 20ویں منزل پر آگ لگی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔