تازہ ترین
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کابینہ ارکان کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کاپ 27 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم نارویجن ہم منصب کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مباحثے کی صدارت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے تحت ابتدائی وارننگ سسٹمز سے متعلق گول میز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کلیدی خطاب بھی ہوگا۔

شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف کی کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں ”مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ“ میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons