تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی، بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح

پاکستان ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس نے5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ بنگلا دیشی بولر نسم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

اننگز کے 12ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61رنز پر گری جب محمدرضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلا دیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 11 ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی، نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons