پاکستان سیلاب کے بعد یورپی یونین کی امداد کو سراہتا ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی انصاف کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ابو ظہبی میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل اور بیرونی ایکشن سروس اور سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری Enrique Mora کے ساتھ ابوظہبی میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے اعلی نمائندے کو موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے پاکستان کو درپیش بہت بڑے چیلنج کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے اس مشکل چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مربوط ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

Show Buttons
Hide Buttons