تازہ ترین
پاکستان، یو اے ای کا تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان، یو اے ای کا تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ہفتہ کے روز ابوظہبی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان سالانہ سربانی یاس فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ فریقین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے فراخدلانہ تعاون پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں قوموں کے درمیان قریبی تعلقات کا واضح ثبوت ہے جو مشکل کی ہر گھڑی پر ہمیشہ پوار اترے ہیں۔ وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons