تازہ ترین
آئی آف دی فالکن 3 مشقیں: سعودی فضائیہ کا دستہ حصہ لینے کے لیے یونان پہنچ گیا

آئی آف دی فالکن 3 مشقیں: سعودی فضائیہ کا دستہ حصہ لینے کے لیے یونان پہنچ گیا

سعودی عرب کی فضائیہ کا دستہ آئندہ ہفتے سے یونانی جزیرے کریٹ کے سودا ایئر بیس میں شروع ہونے والی فضائی مشقوں ’آئی آف دی فالکن 3‘ میں شرکت کے لیے یونان پہنچ گیا۔

سعودی خبررساں ادارےکے مطابق ایتھنز پہنچنے پر سعودی ناظم الامور احد بن حمد فضائی دستے کے کمانڈر خلیفہ العنزی، سودا ایئر بیس کے کمانڈر کرنل کرسٹوس گریگوروڈیس اور ایتھنز کے سعودی سفارتخانے میں عسکری رابطہ آفیسر کرنل راشد العبودی نے سعودی فضائی دستے کا خیرمقدم کیا۔

فضائی دستے کے کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی نے کہاکہ نئی مشقیں آئی آف دی فالکن کی ایکسٹیشن ہے۔ اس سے قبل دونوں ملکوں میں مشقیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کا دستہ ایف 15 لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شریک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئی مشقووں سے قبل یونانی فضائیہ کے ساتھ اجلاس ہوئے جن میں شریک طیاروں، ان کی تعداد اور پروازوں کی نوعیت نیز طریقہ کار پر اتفاق رائے کیا گیا۔ مشقوں کے حوالے سے جامع پروگرام تربیت دیا گیا ہے۔کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی کا کہنا تھا کہ مشقوں کامقصد تجربات کا تبادلہ، حربی استعداد بڑھانا اور فضائی تکنیکی و امدادی عملے کی مہارتوں کو نکھارنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons