تازہ ترین
سوڈان میں 80 لاکھ افراد شدید بھوک کے خطرے سے دوچار

سوڈان میں 80 لاکھ افراد شدید بھوک کے خطرے سے دوچار

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے سوڈان میں اعلیٰ سطح پر غذائی عدم تحفظ اور غذائیت کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد کا تناسب اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے، جو کہ2013 اور 2016 میں تنازعات کے دوران بھی دیکھی گئی سطح سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جولائی 2023 کے لین سیزن (فصلوں کی بوائی اور کٹائی کے درمیان کی مدت جب روزگار اور آمدنی کم ہو جاتے ہیں) کےدو ران 70لاکھ 76 ہزار افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ14 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان کے سیلاب، خشک سالی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بھوک اور غذائی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر بروقت انسانی امداد جاری نہ رکھی گئی اور موسمیاتی موافقت کے اقدامات میں اضافہ نہ کیا گیا تو کئی کمیونٹیز کو بھوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons