وزیراعلی سندھ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب روپے کی منظوری

وزیراعلی سندھ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب روپے کی منظوری

وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اندرون سندھ کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے اندرون سندھ میں سیلاب سے تباہ شاہ 71 سڑکوں کی تعمیر کے لئے 46 اعشاریہ 3 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

سندھ کے 23 اضلاع میں 1473کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر میں کراچی شامل نہیں ہے، جب کہ سب سے زیادہ سڑکیں دادو اور جامشورو کے اضلاع کی بنیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی صوبے کی کچھ بڑی سڑکوں کی مرمتی کام کیلئے مالی معاونت پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کیلئے ضروری دستاویزات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

Show Buttons
Hide Buttons