تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن 31 گیندوں پر 61 رنز  بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 21 رنز بناکر 31 ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بناپائی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز دے کر 3، مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ 1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔ آئرلینڈ سے فتح کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons