امریکا کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہیئے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ انٹونی بلنکن نے عمران خان کی ریلی میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وانگ ای کی چین میں نئے تعینات ہونے والے روسی سفیر ایگور مورگلوف سے ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ستائیس تاریخ کو چین میں روس کے نئے …

Show Buttons
Hide Buttons