وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہا ر گئے۔
محکمہ صحت اسلام آباد کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 897 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ڈینگی سے مزید 233 افراد متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں ڈینگی کے 185 کیسز رپورٹ ہوئے۔