تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پنجاب حکومت کو امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons