تازہ ترین
صدرمملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 11 ججز کی تعیناتی اور مستقلی کی منظوری دے دی

صدرمملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 11 ججز کی تعیناتی اور مستقلی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ میں 11 ججز کی تعیناتی اور مستقلی کی منظوری دے دی۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی بطور ججز تعیناتی اور مستقلی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے جسٹس شکیل احمد، صفدر سلیم شاہد اور احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، محمد امجد رفیق اور عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین اور علی ضیاء کی بھی لاہور ہائی کورٹ، جسٹس سلطان تنویر احمد، محمد رضا قریشی اور راحیل کامران کی مستقلی و تعیناتی کی منظوری دی۔ صدر مملکت نے تعیناتی اور مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔

یہ منظوریاں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف نے ان ججز کی تعیناتی اور مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons