اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے حکومت کا نیا منصوبہ

اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے حکومت کا نیا منصوبہ

حکومت نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف، جی اور آئی سیکٹر کے ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیڈر روٹس سے یومیہ ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ 13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال مکمل ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

Show Buttons
Hide Buttons