عرب لیگ کا فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ

عرب لیگ کا فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ

عرب لیگ نے 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔

الجائزر میں عرب لیگ کے 31ویں دو روزہ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں اسرائیل پر بھی زور دیا گیا کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے اور فلسطینیوں کے خلاف حملے روک دے۔ اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کے نتیجے میں عرب خطے کی قومی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار کیا گیا اور عرب خطے کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں غذائی تحفظ، انرجی سکیورٹی یقینی بنانے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کچھ عرب ملکوں میں بحرانوں کے خاتمے کیلئے تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا پچاسواں ایڈیشن لاہور میں ختم ہوگیا، تین روزہ مقابلوں میں …

Show Buttons
Hide Buttons