صدرمملکت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کی ضرورتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور

صدرمملکت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کی ضرورتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اعلی تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کی ضرورتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جاسکے جہاں زیادہ ماہر گریجویٹس کی ضرورت ہے۔

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے سترہویں جلسہ سالانہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جامعات اور اعلی تعلیمی کمیشن سے کہا کہ وہ روزگار کی منڈیوں کے حوالے سے جامع تحقیق کریں تاکہ تعلیم کے مخصوص شعبے کے لئے زیادہ سے زیادہ نشستیں مختص کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف منڈیوں میں مقامی افرادی قوت فراہم کی جاسکے گی بلکہ بے روزگاری پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کے حوالے سے اپنا فرض پورا کریں اور جوش و جذبے سے اس کی خدمت کریں۔

بڑی تعداد میں فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی تعریف کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ خواتین کے لئے سازگار ماحول یقینی بنانا ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیت کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ملک کی بہتری کے لئے بھی بروئے کار لاسکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا …

Show Buttons
Hide Buttons