تازہ ترین
امریکہ کی جانب سے سود میں اضافے پر عالمی ماہرین اقتصادیات کا اظہار تشویش

امریکہ کی جانب سے سود میں اضافے پر عالمی ماہرین اقتصادیات کا اظہار تشویش

تین نومبر کو امریکی فیڈرل ریزرو نے سو میں 75 بیسس پوائنٹ اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مسلسل چار دفعہ 75 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا، جس پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این اور چین کی رین مین یونیورسٹی نے دنیا کے ایک سو ماہرین معاشیات سے ایک سروے کیا۔ اس سروے کے مطابق امریکہ کی جانب سے سود میں مسلسل اضافے کے باعث عالمی معاشی سست روی کے معاملات زیادہ پریشان کن ہو رہے ہیں۔

نوے فیصد ماہرین معاشیات کے مطابق افراطِ زر کا خطرہ زیادہ ہو رہا ہے، چورانوے فیصد کے مطابق سود میں اضافے کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک کے لیے قرض کے خطرے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بہتر فیصد کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک، دو سالوں کے اندر امریکی معیشت کو افراط زر کی مشکلات کا سامنا ہوگا۔ عالمی بینک نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں سود میں اضافے کے اقدامات کے باعث عالمی معیشت کی صورتِ حال خراب ہو گی۔  

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons