تازہ ترین
پشاور چڑیا گھر مشکلات کا شکار: نہ جانوروں کے لیے خوراک نہ ملازمین کے لیے تنخواہیں

پشاور چڑیا گھر مشکلات کا شکار: نہ جانوروں کے لیے خوراک نہ ملازمین کے لیے تنخواہیں

پشاور چڑیا گھر کی انتظامیہ فنڈز کی بروقت عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے لیے خوراک کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہوگیا، 7 کلو روزانہ گوشت کھانے والے شیر کو 4 کلو پر لانے کا امکان جبکہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بنگالی ٹائیگرز سمیت چیتوں کی خوراک میں کمی آنے کے حوالے سے خبردار کر دیا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ تقریباً 50 کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین کو گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہیں تک ادا نہیں کی گئیں۔ سرکاری مراسلے کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال اور باقی انتظامات فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہونے لگے ہیں، محکمہ خزانہ کو 150 ملین روپے جاری کرنے کے لیے بار بار درخواستیں لکھی گئیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons