اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، برازیلین شہری گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، برازیلین شہری گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے برازیلین شہری سے تقریباََ ڈیڑھ کلو گرام کوکین برآمد کرلی۔ ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

دیگر کارروائیوں میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons