تازہ ترین
تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے، سینیٹر شیری رحمان

تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے، سینیٹر شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں، شارٹ کٹ مارچ میں نہ لوگ نکل رہے نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔

جمعرات کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہوکر کہتے ہے کسی سے بات نہیں کروں گا، جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کا طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نہ کرنی پڑتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے، اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر انہیں ملک کا بادشاہ بنا دیا جائے ، جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کریں گے تو بند گلی میں ہی جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons