گیس بحران: سوئی ناردرن نے پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی شروع کردی

گیس بحران: سوئی ناردرن نے پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی شروع کردی

صوبہ پنجاب میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے سوئی ناردرن انتظامیہ نے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر سپلائی کرنا شروع کردئیے۔

نجی نیوز کے مطابق گیس بحران سے پریشان صارفین کیلئے سوئی ناردرن انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کو موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر ایل پی جی گیس سلنڈر گھریلو اور کمرشل صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں سپلائی کیے جا رہے ہیں جب کہ ایس این جی پی ایل اسلام اباد افس کے دس کلومیٹر ایریا میں فری ڈیلیوری سہولت بھی دی جائے گی۔ اسلام آباد میں سوئی گیس آفس اور سیکٹر جی سکس میں ایل پی جی سلنڈرز کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، جس کا آغاز چیف انجینیئر اسلام آباد سوئی گیس آفس نے کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

Show Buttons
Hide Buttons