تازہ ترین
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے ! وزیراعظم تو اب شہباز شریف ہے آپ کی مرضی مر جائیں ، فارن فنڈڈ فتنے نے پہلے تسلیم کیا کہ آرمی چیف کو اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے تاحیات ایکسٹنشن کے لئے آفر کی ،فارن فنڈڈ فتنہ نے آج مان لیا کہ تکلیف صرف آرمی چیف لگانے کی ہے ۔

بدھ کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پراپنے ردعمل میں کہا کہ جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک تمہارے منہ پہ صاف نظر آ رہی ہے ۔فارن فنڈڈ فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہی اب تو یہ ہی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی،شہباز شریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہو گئی ،نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، اب دیر ہو گئی۔اگر احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کیوں کی ؟انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لاء ؟

یہ ہے آپ کی فسطائی اور آمرانہ ذہنیت ہے،کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں کیوں رکھامقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا ؟انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے! اب بہت دیر ہوگئی۔خونی مارچ چلتا جا رہا ہے اور معصوم جانیں جاتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟چور ڈاکو جھوٹے، نااہل نالائق فارن فنڈڈتم خود ہو ، عوام کو سب پتہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons