تازہ ترین
سندھ میں سیلاب سے سکولوں کی 20 ہزار 602 عمارتیں متاثر ہوئیں، صوبائی وزیر تعلیم

سندھ میں سیلاب سے سکولوں کی 20 ہزار 602 عمارتیں متاثر ہوئیں، صوبائی وزیر تعلیم

سندھ کے تعلیم و خواندگی کے وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں حالیہ سیلاب سے سکولوں کی بیس ہزار چھ سو دو عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں موسمیاتی ہنگامی صورتحال پر یونیسیف ایجوکیشن پارٹنر گروپ کے ہنگامی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا چونکہ یہ سکول قابل استعمال نہیں ہیں لہذا بچے بحالی کے مرحلے میں خستہ حال عمارتوں میں نہیں بیٹھ سکتے۔ اجلاس میں تعلیمی امور کی بحالی کا جائزہ لیا گیا جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons