مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
قابض افواج نے مزید چار بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تین کشمیری نوجوانوں کو پلوامہ ڈسٹرکٹ کے علاقے اونتی پورہ میں جب کہ ایک نوجوان کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا ۔