پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا 36واں میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل (جمعرات کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی کرکٹ گرائونڈ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے 36ویں میچ میں پاکستان اور پروٹیز ٹیمیں سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیمبا بایوما کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

میگا ایونٹ کے سپر 12 رائونڈ میں پروٹیز ٹیم تین میچز کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی تین میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ایک میچ جیت سکی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شینزو -15خلائی جہاز لانچنگ کے لیے تیار ہے

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق  شینزو -15 خلائی جہاز  انیس نومبر کی شام گیارہ …

Show Buttons
Hide Buttons