وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک منصوبوں کومزید تقویت ملے گی: تجزیہ کار

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورئہ چین سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اشتراک عمل اور دوطرفہ تعلقات کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہاکہ وزیراعظم چینی کمپنیوں پر زور دیں گے کہ وہ ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کریں تاکہ ملک میں ایک فعال کاروباری اور صنعتی ماحول قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معیشت، سکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔

پروگرام کے دوران سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کیلئے نظام میں آئینی اور قانونی تبدیلیوں کی تجویز دی۔ بیجنگ سے معروف صحافی ڈاکٹر ظفر ملک نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے کے دوران تعاون کے لئے شعبوں کو بھی سی پیک میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons