تازہ ترین

“نئے سفر میں چین اور دنیا” ارجنٹائن میں خصوصی ٹی وی فورم کا کامیاب انعقاد

اکتیس اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے “نئے سفر میں چین اور دنیا” ٹی وی فورم کا انعقاد ارجنٹائن میں کامیابی سے ہوا۔

چین میں ارجنٹائن کے سفیر گسٹاوو سبینو واکا نارواہا اور ارجنٹائن میں چین کے سفیر زو شیاؤلی نے شرکت کی۔ چین اور ارجنٹائن کے سفارت کاروں، ماہرین، اسکالرز اور میڈیا کی شخصیات نے “موجودہ عہد کے سوالات اور چین کے جوابات”، “نصف صدی میں چین ارجنٹائن دوستی” اور “چین کے نئے سفر کے لئے عالمی مواقع” کے موضوعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد نے نہ صرف بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم کا اظہار کیا بلکہ چین ارجنٹائن دوستانہ تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے ایک نئی راہ بھی کھول دی۔

چین میں ارجنٹائن کے سفیر گسٹاوو سبینو واکا نارواہا  نے زور دے کر کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کو بنیادی حیثیت دیتا ہے۔ سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ اس طرح کی سائنسی اور تکنیکی ترقی سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس نےایک بار پھر دنیا کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے اہم تصور سے آگاہ کیا۔ بہت سے ترقی پذیر ممالک ایک کثیر قطبی، ہم آہنگ اور متوازن دنیا کے خواہاں ہیں، جس کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons