چینی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت

یکم نومبر 2022 کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرینا کولونا سے فون پر بات چیت کی۔

وانگ ای نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور اس کے دوررس اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین جدید دنیا میں ترقی کے راستے میں تمام مشکلات سے نبردآزما ہونے والا ملک بنے گا۔ چین کی ترقی، داخلی و خارجہ پالیسیاں ایک غیر مستحکم دنیا میں استحکام اور یقین پیدا کر کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مضبوط اور مثبت توانائی فراہم کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ چین فرانس اور یورپ کے بارے میں اپنی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھاہوا ہے اور فرانس اور یورپی یونین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کولونا نے کہاکہ فرانس چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور مشترکہ طور پرعالمی امن و استحکام کےتحفظ کا خواہاں ہے۔ دونوں فریقین نے یوکرین تنازعہ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

Show Buttons
Hide Buttons