افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برسبین میں ہونے والےمیچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیے۔ آج گروپ ون میں دو میچز کھیلے جارہے ہیں جس میں پہلے مقابلے میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابلہیں جب کہ دوسرا اہم میچ  انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے تین، تین میچز کے بعد صرف دو ،دو پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی اُمیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے نہ صرف یہ مقابلہ جیتنا ہوگا بلکہ گروپ کا پانچواں اور آخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

افغانستان کا پانچواں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ سری لنکا کو انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons