وزارت قانون و انصاف کا قلمدان ایاز صادق کو سونپ دیا گیا

وزارت قانون و انصاف کا قلمدان ایاز صادق کو سونپ دیا گیا

سردار ایاز صادق کو وزارت قانون وانصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔

سردار ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایاز صادق اس وقت وزیر اقتصادی امور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رواں ماہ 25 اکتوبر کو اعظم نذیر تارڑ نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اور اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت قانون کے منصب سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons