سکھ مذہب کے تہوار سقہ پنجہ صاحب کی صد سالہ تقریبات اختتام پذیر

سکھ مذہب کے تہوار سقہ پنجہ صاحب کی صد سالہ تقریبات اختتام پذیر

سکھ مذہب کے تہوار سقہ پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات اتوار کو حسن ابدال کے گردوارہ سری پنجہ صاحب میں ختم ہوگئیں۔

بھارت اور دیگر ممالک سے سینکڑوں سکھ یاتریوں اور متعدد سیاسی اور سماجی ومذہبی رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہاکہ ملک بھر کے تمام گردواروں میں تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عبادت گاہیں محفوظ ہیں اور ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وفد کے رہنما سردار ہرمیت سنگھ نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے پاکستان کی حکومت کی مہمان نوازی اور انتظامات کو سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons