عالمی برادری جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوششیں تیز کرے، او آئی سی

عالمی برادری جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوششیں تیز کرے، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔

اپنی متعدد ٹوئٹس میں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ علاقے کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت میں تبدیلی اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات بند کرے اور انہیں واپس لے۔

تنظیم نے ایک بیان میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کا بھی مطالبہ کیا۔ تنظیم نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے فیصلے کی مخالفت کردی

سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ شاہد آفریدی …

Show Buttons
Hide Buttons