انگلش پریمیئر لیگ میں 29 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر لیگ میں 29 اکتوبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لیسٹر سٹی اور دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کی ٹیمیں کنگ پائور سٹیڈیم، لیسٹر میں آمنےسامنے ہوں گی،دوسرا میچ بورنموتھ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورنموتھ میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں برینٹ فورڈ کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، چوتھا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلا جائے گا،

پانچواں میچ کرسٹل پیلس اور سائوتھمپٹن کی ٹیموں کےدرمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ ساتواں میچ فلہم اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک کھیلے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons