تازہ ترین

ظہیر اے جنجوعہ نے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے پر ہیومن کنسرن انٹرنیشنل کو سراہا

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے عطیات کے ذریعے پانچ لاکھ کینیڈین ڈالر جمع کرنے پر ہیومن کنسرن انٹرنیشنل کو سراہا ہے۔

اوٹاوا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی برادری کے اخلاص اور جذبے سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کی کوششوں میں مدد کی اپیل پر لاکھوں ڈالر کے عطیات دیئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر فوری اقدامات پر زور دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons