ارشد شریف قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں، الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ارشد شریف کے معاملے پر کینیا پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ پولیس کی غلطی سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائے، تحقیقات اس بات کی بھی ہونا چاہیئے کہ ارشد شریف کو جانا کیوں پڑا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، اس واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر کون فائدہ اٹھا رہا ہے، بغیر ثبوت اداروں پر الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی کی جائے۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ کینیا کی پولیس نے غلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں، ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

Show Buttons
Hide Buttons