تازہ ترین
رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم مقرر کیے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفتر کے لئے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔ نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لئے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔

رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزام اور احتساب نظر آئے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ

افغان دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں …

Show Buttons
Hide Buttons