اقوام متحدہ میں پاکستان کا بنیادی موقف کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے: منیر اکرم

پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کا بنیادی موقف یہ ہے کہ کشمیری عوام کے مسلمہ حق خودارادیت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اقوام متحدہ کے دن پر ایک پیغام میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پرحل ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور اور قراردادیں کہتی ہیں کہ جموں وکشمیر کے تنازع کا حتمی حل اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ اورمنصفانہ استصواب رائے کے ذریعے نکالا جائے گا۔ منیراکرم نے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیرکے تنازع پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons