تازہ ترین

پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ کی کینیڈین وزیر سے ملاقات، کثیر جہتی شراکت داری پر تبادلہ خیال

کینیڈا میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کینیڈا کے وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ڈائیورسٹی احمد حسین سے اوٹاوا میں ملاقات کی اور پاکستان اور کینیڈا کی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اوٹاوا میں ہونےوالی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔ احمد حسین نےہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو نتیجہ خیز گفتگو قرار دیا جس کے دوران کینیڈا اور پاکستان کی دوستی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے کئی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے کینیڈین وزیر کا اپنے دفتر میں استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں کے درمیان بات چیت کو بامقصد اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو تقویت دینے میں ممد و معاون قرار دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons