20ویں سی پی سی قومی کانگریس چینی طرزکی جدیدیت کو فروغ دے گی، بین الاقوامی شخصیات

بین الاقوامی شخصیات نےنشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی 20ویں قومی کانگریس چینی طرزکی جدیدیت کو مزید فروغ اور وسعت دے گی اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی میں فعال کردار ادا کرے گی۔

فلپائن کی سابق صدر گلوریا ارویو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نئے سفر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے حصول کے عمل میں چینی عوام  کی رہنمائی کرے گی چین کا دنیا پر اثرورسوخ ناگزیر ہے اور چین کے ترقیاتی اہداف دوسرے ممالک کے لئے اہم حوالہ جات فراہم کرتے ہیں۔

شیلر انسٹی ٹیوٹ کے کینیڈا ڈویژن کے محقیق رابرٹ ہکس کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عالمی امن کو برقرار رکھنا اور عالمی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے آغاز کے بعد سے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو غربت سے نکلنے کی ایک امید ملی ہے۔ غربت سے نجات، جو کہ ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ چین نے دیگر ممالک کے مقابلے میں انسانی حقوق کے تحفظ میں زیادہ کردار ادا کیا ہے اور چین کی ترقی نے دیگر ممالک کو ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا …

Show Buttons
Hide Buttons