کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں “مشترکہ خوشحالی” کو کیسے سمجھا جائے؟

24 اکتوبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کی وضاحت کے لئے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

مشترکہ خوشحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلیسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن یے لی نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت  تمام لوگوں کےلیے مشترکہ خوشحالی کی جدیدیت ہے۔ چینی خصوصیات کےحامل سوشلسٹ نظام کی بنیاد اور اس کا جوہر، چین میں امیراور غریب کے مابین زیادہ فرق کو قبول نہیں کر سکتا۔

یہ ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے کے قابل بنایا جائے، انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی جدیدیت کے عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے اور قومی ترقی کے ثمرات کو اپنی شراکت سے تمام افرادِ معاشرہ میں بانٹیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتےہوئے کہا کہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ہمیں کیک بنانے اور کیک تقسیم کرنے کے درمیان تعلقات کو مناسب طریقے سے حل کرنا ہوگا۔ ایک طرف ہمیں کیک کو بڑا اور بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ دوسری طرف، یہ ضروری ہے کہ ترقی کے دوران دولت جمع کرنے کے طریقہ کار کو معیاری بنانے اور پولرائزیشن کو روکنے کے لئے عقلی ادارہ جاتی انتظامات کے ذریعے کیک کو اچھی طرح سے تقسیم کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

Show Buttons
Hide Buttons