حکومت پن بجلی منصوبوں کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے:احسن اقبال

حکومت پن بجلی منصوبوں کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے:احسن اقبال

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پن بجلی پیدا کرنے کے ماحول دوست منصوبوں کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بیالیس ہزار میگاواٹ ماحول دوست پن بجلی کی پیداوار کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ دس ملکوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بتیس ارب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف معیشت بلکہ نادار ترین افراد کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات سے بچانے کے لئے فوری ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

خوبصورت مناظر سے بھرپور سعودی عرب

خوبصورت مناظر سے بھرپور سعودی عرب

سعودی عرب نہ صرف ایک “تیل کی بادشاہت” ہے، بلکہ اس میں انتہائی خوبصورت مناظر …

Show Buttons
Hide Buttons