او آئی سی وزرائے اطلاعات کا غلط معلومات، اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے طریقہ کار وضح کرنے پر زور

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)کے وزرائے اطلاعات نے ملکوں کے مابین اسلام کے خلاف پروپیگنڈے اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لئے ضروری طریقہ کار وضع کرنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس بات کااعلان اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات کے استنبول میں ہونے والے بارہویں اجلاس کے اعلامیے میں کیا گیا۔ اعلامیے میں غلط اطلاعات سے نمٹنے کیلئے طویل، درمیانی اور مختصر مدت کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پرزور دیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب نے ترکیہ کے شہر استنبو ل میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات کی بارہویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس سے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے اور غلط اطلاعات کی روک تھام کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے ورکنگ گروپ کے قیام پر زور دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

Show Buttons
Hide Buttons