سعودی شہری نے فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے جدہ سے قطر کا پیدل سفر شروع کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق عبداللہ السلمیٰ 42 دن میں 1300کلو میٹر کا سفر پیدل طےکر کے قطرپہنچیں گے۔ یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز نومبر میں قطر میں ہوگا، 20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے اور فاتح ٹیم کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا۔