شی چن پھنگ جیسے راہنماء کا دوبارہ انتخاب چین اور دنیا کے لیےخوش آئند ہے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایف ایم 98 دوستی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شی چن پھنگ جیسے راہنماء کا دوبارہ انتخاب چین اور دنیا کے لیےخوش آئند ہے-

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ میں شی چن پھنگ اور چین کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے شی چن پھنگ جیسے راہنماء کو پھر ایک بار موقع دیا۔ شی چن پھنگ نے جس طرح گزشتہ 10 سال میں چین کی معیشت کو تبدیل کردیا اور چینی عوام کو غربت کی حالت سے نجات دلائی وہ یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ عالمی سطح پر گزشتہ 10 سال کے دوران چین نے ایک پر امن ملک کا کردار ادا کیا ، اپنے لوگوں کی ترقی کیلئے منصوبے تشکیل دیئے، غربت کا خاتمہ کیا اور پوری دنیا تک امن کا پیغام پہنچایا۔ چین ہمارا وہ ہمسایہ ہے جو ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا جو ہمارے لئے قابل فخر احساس ہے۔  ایک ایسا ہمسایہ جس سے ہمیں سیکھنے کے بہت سے مواقع میسر آئے۔ چین نے جس طرح ترقی کی،  عوام کو سہولیات فراہم کیں اور فی کس آمدنی میں اضافہ کیا ، وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ شی چن پھنگ کو دوبارہ موقع دینا نہ صرف چین کے عوام کیلئے بلکہ پورے خطے کیلئے بھی خوش آئند امر ہے۔ یہ پاکستانی عوام کیلئے بھی ایک مثال ہے کہ ملک میں ایماندار قیادت کو اسی طرح ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا جائے۔

صرف وہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے جو عوام کی بہتری کیلئے وقت کے ساتھ اپنے قوانین میں تبدیلیاں اور اصلاحات نافذ کرے۔ مثبت انداز میں سوچنے والے لوگ اصلاحاتی عمل ہمیشہ جاری رکھتے ہیں۔ قانون منجمد ہوجائے تو کبھی بہتری نہیں لا سکتا اسلئے قانون ساز اداروں کو چاہیئے کہ وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون میں بہتری لیکر آئیں، جس سے عوام کو سہولیات میسر آئیں اور آسانیاں پید کی جاسکیں۔ چین کا یہ عمل مثالی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

Show Buttons
Hide Buttons