ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 53 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کی مثبت شرح 0.52 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، 52 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 53 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 52 نئے مریضوں میں وباء کی تشخیص ہوئی ہے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔