کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پہلے کل رکنی اجلاس میں نو منتخب مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل ارکان تئیس تاریخ کی دو پہر بارہ بجے چینی اور غیرملکی صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات چائنا میڈیا گروپ اور شنہوا نیٹ پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
